Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 21, 2020 02:27 pm views : 250

Location : Abbasi Shaheed Hospital

Mayor Karachi inaugurates Covid19 Infectious Diseases and Research Center at Abbasi ShaheedHospital,The Center became Operational from Today
  • Urdu

کراچی، عباسی اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن سینٹر کا افتتاح
www.tnnlive.tv

 میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن ڈیزیز اینڈ ریسرچ سینٹرکا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے بعد آج سے سینٹر فعال ہوگیا،کورونا وائرس ٹیسٹ عباسی شہید اسپتال میں مفت کیے جا رہے ہیں،یہ 120 بستروں کا اسپتال ہے جس میں آئسولیشن وارڈ، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو وا رڈ شامل ہے۔
اس سینٹر میں پروفیسرز، ڈاکٹرز اور ماہرین کی ایک ٹیم مریضوں کا علاج کرے گی،اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت موجود تھے،میئر کراچی نے کہا کہ یہ سینٹر تمام متعدی بیماریوں کی تحقیق اور علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ہم نے جتنے بھی کام کرائے ان میں کے ایم سی کے وسائل استعمال ہوئے ہیں تاہم این ڈی ایم اے کی مدد اور مخیر حضرات کا تعاون شامل رہا، انشااللہ ہم اس کا معیار دوسرے اسپتالوں کے مقابلے پر لے کر آئیں گے مخیر حضرات اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ مدد کریں تاکہ ہم اس پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرسکیں اور عوام کو کووڈ19کے بہتر علاج و معالجے کی سہولت دستیاب ہو، انھوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے ہمیں کٹس اور آلات فراہم کیے ہیں۔
کورونا وائرس مریضوں کو تمام سہولت کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی حاصل ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اس سینٹر کا دورہ کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو شاباش دیتا ہوں جنھوں نے اس کام کو ممکن بنایا، انھوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر سندھ گورنمنٹ اور وفاقی حکومت اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ عباسی شہید اسپتال میں اس مرکز کو جلد سے جلد مکمل کرنے میں ہماری مدد کریں۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved