Jul 21, 2020 07:00 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan has confirmed 40 deaths by novel coronavirus, positive cases has surged to 266,096, fatalities has jumped to 5,639
کراچی، کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، وائرس سے 2 لاکھ 66 ہزار 96 شہری متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 444، سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 922 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔