Jul 22, 2020 06:50 pm
views : 266
Location : Karachi Press Club
Karachi- Pakistan Beauty Unity Protest against Beauty industry Closing
کراچی، خواتین سیلون ورکرز سڑکوں پر نکل آئیں، کہتی ہیں بیوٹی پارلرز کی بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں
پاکستان بیوٹی یونیٹی کے تحت کراچی بھر کے بیوٹی پارلرز کی خواتین ورکرز نے کراچی پریس کلب کے باہر سیلون انڈسٹری کی بندش کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اس موقع پر ایک خاتون ورکر ماہ نور کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے پانچ ماہ تک حکومت کے ساتھ تعاون کیا لیکن اب معاملات برداشت سے باہر ہوگئے ہیں۔ باقی اداروں کو بھی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت ہے بالکل اسی طرح بیوٹی انڈسٹری کو بھی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
مظاہرے میں سیلون مالکان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں خواتین بھی شریک تھیں۔
ایک اور خاتون ورکر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے ورکر بے روزہگار ہوگئے ہیں۔ ہمارے یہاں جمع ہونے کا مقصد ایس او پیز کے تحت سیلون کو دوبارہ کھلوانا ہے۔ ہم نے ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ ماہ تک سمجھوتا کیا لیکن اب دلبرداشتہ ہوکر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔