Jul 23, 2020 12:32 am
views : 246
Location : Domestic place
Karachi- Polio vaccination continue after 4-month hiatus
پاکستان بھر میں قومی انسداد پولیو مہم چار ماہ کے تعطل کے بعد تیزی سے جاری و ساری
پاکستان بھر میں قومی انسداد پولیو مہم چار ماہ کے تعطل کے بعد تیزی سے جاری و ساری ہے۔ تین روزہ پولیو مہم کا مقصد تین کروڑ چھیانوے لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانا ہے۔ اس ضمن میں دو لاکھ پینسٹھ ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسینیٹ کریں گے۔
اس سلسلے میں اورنگی ٹاؤن یوسی 6 کے کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں سندھ حکومت کی طرف سے پولیو مہم جاری ہے، کورونا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم صوبائی حکومت نے ہمیں ماسک، سینی ٹائیزر فراہم کردیئے ہیں اور ہم اپنے ورکرز کو بھی گائیڈ لائن دے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اور عوام مل کر اس پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے۔
ملک میں جاری تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 23 جولائی تک جاری رہے گی۔
پولیو ورکر افشین اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی قابل ذکر مشکلات کا سامنا نہیں ہوا۔ حکومت سندھ نے تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔ پولیو ویکسینیشن بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ ہم ایک دن میں ایک سو پچاس بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔
ایک اور پولیو ورکر ثمینہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے لوگ کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔ علاقوں میں طرح طرح کے لوگ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی طرح طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قطرے پلانے کے دوران کچھ لوگ سوال پر سوال کرتے رہتے ہیں۔