Jul 23, 2020 02:40 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 32 Pakistanis, infects 1,763 in one day
کراچی، حفاظتی تدابیر سے اموات میں بتدریج کمی، کورونا سے بتیس افراد جان سے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سات سو تریسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں اکیانوے ہزار ایک سو انتیس ، سندھ میں ایک لاکھ پندرہ ہزار دو سو تیرہ، خیبر پختونخوا میں بتیس ہزار سات سو تریپن، بلوچستان میں گیارہ ہزار پانچ سو سترہ ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار آٹھ سو چھیانوے ، اسلام آباد میں چودہ ہزار سات سو بائیس جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار نوسواکسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو ، سندھ میں دو ہزار ساٹھ ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو اٹھاون ، اسلام آباد میں ایک سو باسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس ، گلگت بلتستان میں پینتالیس اور آزاد کشمیر میں اڑتالیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔