Jul 23, 2020 02:46 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan most improved country in nuclear assets security
اسلام آباد، پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات میں بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کی ضمانت عالمی اداروں نے بھی دے دی۔ این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان نے نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو موثر بنایا، دنیا بھر میں پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں 19 واں نمبر حاصل کیا۔
عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے درجے میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا، پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں سکور 47 رہا، بھارت صرف 41 پوائنٹس حاصل کرسکا۔
گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58 سکور کیے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے این ٹی آئی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔