Jul 23, 2020 02:50 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Civil Aviation is now being divided into two parts, Federal Minister for Aviation
اسلام آباد، سول ایوی ایشن کو اب 2 حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے سول ایوی ایشن کو اب 2 حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کیلئے اشتہارات دے دیئے ہیں۔
غلام سرور خان نے کہا کہ ہمیں یہ دن سول ایوی ایشن کی نااہلی کی وجہ سےدیکھنا پڑ رہا ہے۔ دیکھنا ہے کہ یہ سب 2013ء سے 2018ء کے درمیان ہوا۔ 2018ء میں سپریم کورٹ نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی 17 پائلٹس اورمجموعی طور پر 700 دیگر ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی نکلی تھیں۔ سپریم کورٹ کی سپورٹ نہ ہوتی تو جعلی ڈگری والے برطرف نہ ہوتے۔
ان کا کہنا مزیدتھا کہ غیر منتخب افراد کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ مشیر اور معاونین کے اثاثے اور شہریت ظاہر کرنے کے عمل کو سراہتے ہیں، تاہم لوگ ابھی بھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ دوہری شہریت والے پارلیمنٹ نہیں آ سکتے تو کابینہ میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟