Jul 23, 2020 02:55 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Lahore- The government has plunged the country into a quagmire, Rana Sanaullah
لاہور، حکومت نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، رانا ثنا اللہ کہتے ہیں دو سال میں عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب کا قانون اندھا اور انتقام پر مبنی ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو چکا یے کہ نیب سیاسی انجنئیرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے، نیب کو بند اور اس کے چیرمین کو مستعفی یوجانا چاہیے۔
نیب قانون میں ترمیم پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں گزشتہ دو سال کمیٹیوں کا حصہ رہا ، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قانون میں تبدیلی میں اتفاق کرتی ہے بعد میں مگر جاتی ہے، نیب قوانین میں ترمیم پر حکومت نے اتفاق کیا فروغ نسیم نے بھی اس کااعتراف کیا کہ ہمیں اجازت نہیں ملی۔
اپوزیشن اتحاد پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتقام اور نفرت کے سوا حکمرانوں کی کوئی پالیسی نہیں، اپوزیشن اور (ن) لیگ کی کوشش ہے کہ تمام اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر لائحہ عمل طے کرکے حکمرانوں کی نفرت اور انتقام سے نجات مل سکے۔
اعتزاز احسن کی جانب سے تنقید کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اعتزاز احسن کو اپوزیشن اتحاد کے خلاف بات کرکے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہیے، اعتزاز احسن ایک اچھے وکیل اور انسان تھے،اب اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں، انہیں اپنے علاح پر توجہ دینی چاہیے، ان کے ذہنی علاج کے لئے ڈاکٹر بھی تجویز کر سکتا ہوں۔