Jul 23, 2020 02:56 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- More rains are forecast in Karachi this week
کراچی، رواں ہفتے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے رواں برس سندھ میں 20 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 24 جولائی کو بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ بعدازاں مون سون کی بارشوں کا سبب بنے گا، مون سون کی تیسری بارش کا سبب بننے والا یہ سلسلہ 25 جولائی کو بھارت سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے تحت کراچی میں 25 سے 26 جولائی کے درمیان بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کا یہ سلسلہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ ملک میں مون سون سیزن جولائی سے ستمبر کے درمیان ہوتا ہے، جس کے دوران مزید کئی سلسلے بارش کا سبب بنیں گے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس کراچی سمیت سندھ میں اوسطاً 20 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے جب کہ گزشتہ برس بھی خلاف توقع زائد بارشیں ہوئی تھیں۔