Jul 24, 2020 03:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 54 Pakistanis, infects 1,209 in one day
اسلام آباد، کورونا مزید چون زندگیاں نگل گیا، مہلک وائرس سے دو لاکھ ستر ہزار چارسو شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں اکیانوے ہزار چارسو تئیس ، سندھ میں ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو تیراسی ، خیبر پختونخوا میں بتیس ہزار آٹھ سو اٹھانوے ، بلوچستان میں گیارہ ہزار پانچ سو تئیس ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار نوسو اٹھارہ ، اسلام آباد میں چودہ ہزار سات سو چھیاسٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار نوسو نواسی کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو پانچ ، سندھ میں دو ہزار چھیانوے ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو انہتر ، اسلام آباد میں ایک سو باسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس ، گلگت بلتستان میں چھیالیس اور آزاد کشمیر میں اننچاس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔