Jul 24, 2020 04:00 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Malaysia reinstates all grounded Pakistani pilots
کراچی، لائسنس درست قرار، ملائشیا نے تمام گراؤنڈ کئے گئے پاکستانی پائلٹس بحال کر دیئے
پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر ملائیشیا میں کام کرنے والے اٹھارہ پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دئیے گئے۔ سول ایوی ایشن ملائیشیا نے تمام گراونڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ادھر عمان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت کیےگئے، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی عمان حکومت کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سلام اور عمان ائیر کے علاوہ دیگر ائیر لائنز عمان میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دیگر ممالک سے عمان جانے والے صرف عمانی ائیر لائنز سے ہی سفر کریں گے۔ پاکستانیوں کا داخلہ بھی عمانی سفارت خانے کے خصوصی پرمٹ سے مشروط کر دیا گیا۔
عمان میں مسافروں کے قیام کے دوران سیلف انشورنس کا ہونا بھی لازم قرار دیا گیا، عمان جانے والے پاکستانیوں کو بھی چودہ روز کیلئے قرنطینہ ہونا لازم ہوگا، صرف جہازوں کا عملہ قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوگا۔