Jul 24, 2020 04:32 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- NEPRA has issued a show cause notice to K Electric for unannounced load shedding and demanded a reply within 15 days
اسلام آباد، نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا
نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ کمپنی کے پاس کوئی جواب نہیں۔
نیپرا نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرے کا انتظام نہیں کیا، اور پلانٹ سے کم بجلی پیدا کی گئی، مشینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پلانٹ کئی بار بند رہا، جب کہ 2017 کے دوران ٹیرف میں پلانٹ کی مرمت کے لئے پچیس ارب کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک مناسب مینٹی ننس سے دوسوپچاس میگاواٹ تک اضافی بجلی بنا سکتا تھا، لیکن بروقت مرمت نہ ہونے سے کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑا۔
نیپرا نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک دسمبر 2019 تک نوسو میگاواٹ کا پاورپلانٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی، کےالیکٹرک کو اس پاور پلانٹ کی تہتر کروڑ ڈالر لاگت بھی صارفین کومنتقل کرنےکی اجازت دی، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے ساتھ گیس فراہمی کا دیرپا معاہدہ نہ کیا، متعدد پاورپلانٹس کو متبادل فیول پر بھی نہیں چلایا گیا، کراچی میں 39 پاور ٹرانسفارمرز پر ذیادہ دباؤ سےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی۔