Jul 24, 2020 04:35 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government has announced to set up more than 50,000 utility stores across the country.
اسلام آباد، حکومت کا ملک بھر میں مزید پچاس ہزار یوٹیلٹی اسٹورز قائم کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر مرادسعید نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچاس ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت کھولےجائیں گے، انہون نے کرونا کے بعد مختلف شعبوں کو بارہ سو چالیس ارب روپے ریلیف کی تفصیلات بھی پیش کردیں۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ریسپانس کے لیے ایک سو نوے ارب اور این ڈی ایم اے کیلئے پچیس ارب رکھےگئے، طبی سامان کے لیے پچاس ارب اور ہنگامی فنڈز کیلئے سو ارب روپے متخص کیے گئے۔
شہریوں کے ریلیف کے لیے پانچ سو ستر ارب روپے رکھے گئے ہیں، زراعت ایمرجنسی کیلئے دوسو ستتر ارب اور ایس ایم ای کے لیے سو ارب روپے رکھے گئے، یومیہ اجرت مزدوروں کے لیے دو سو ارب روکھے گئے ہیں۔
پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق غیر محفوظ گھرانوں اور پناہ گاہوں کے لیے ایک سو پچاس ارب روپے رکھے ہیں، پیٹرول ڈیزل پرریلیف کے لیے ستر ارب اور یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے پچاس ارب رکھے گئے، بجلی گیس اور ادائیگیوں کے مؤخر کے لیے سو ارب روپے رکھے گئے ہیں، کاروبار معیشت کیلئے چارسو اسی روپے مختص کیے گئے۔
گندم کاشتکاروں کو ادائیگی کے لیے دوسو اسی ارب روپے اور برآمد کنندگان کی مد میں سو ارب روپے رکھے گئے۔