Jul 24, 2020 04:40 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- There is no wheat crisis in Sindh, says Agriculture Minister
کراچی، سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو
وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ رواں سال ملک میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی ہے جب کہ پاکستان کی ماہوار کھپت اکیس لاکھ ٹن ہے۔
وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ابھی فصل اترے دو ماہ ہوئے ہیں اور پنجاب، کے پی میں گندم ختم ہوگئی، سندھ میں فلورملز کے پاس بھی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔
اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پاسکو اور صوبائی حکومتوں کے پاس اڑسٹھ لاکھ ٹن گندم موجود ہے، اس وقت ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے سندھ کی گندم پنجاب جا رہی ہے۔