Jul 27, 2020 02:00 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi, PTI has taken Karachi to ICU, says Mustafa Kamal
کراچی، تحریک انصاف نے کراچی کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، مصطفی کمال
کراچی
میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے بارش کے باعث ہونے والی کراچی
کی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کا علاج کرتی
نہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔
مصطفیٰ
کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت بیان دیتی ہے لیکن عمل نہیں کرتی، کراچی کے
عوام اتنے مایوس کسی دور میں نہیں ہوئے جتنے موجودہ دور حکومت میں ہوئے
ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ ہمارے مسائل کون حل کرے گا؟
چیئرمین پی
ایس پی کا کہنا تھا کہ کرا چی میں نہ بجلی ہے، نہ پانی، ذرا سی بارش پر
پورا شہر تباہ ہو گیا، اس شہر کی کوئی داد رسی نہیں کر رہا، یہ جھوٹ بولتے
ہیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں جب کہ ان کے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ
کچرہ اُٹھا سکیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت کہتی ہے کہ سندھ
کی تقسیم نا منظور ہے اور ہمیں بھی سندھ کی تقسیم منظور نہیں مگر کراچی کے
لوگوں میں محرومیاں بڑھ رہی ہیں، لوگ پریشان ہیں کہ کس سے فریاد کریں کیوں
کہ کراچی کے لوگوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔