Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 27, 2020 03:11 pm views : 253

Location : Cattle Market

Karachi- Public Rush in Cattle Markets
  • Urdu

کراچی،مویشی منڈیوں میں عوام کا غیر معمولی رش، خریدار جانور مہنگا ہونے اور بیوپاری سہولیات نہ ہونے کا رونا رونے لگے

عید قربان میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور مویشی منڈیوں میں عوام کا رش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے تاہم خریدار مویشیوں کے دام بہت زیادہ ہونے کا رونا رورہے ہیں تو بیوپاری سہولیات کی عدم دستیابی کا راگ الاپ رہے ہیں۔
خریداری کیلئے آئے ایک شہری محمد رضوان کہا کہ منڈی بہت اوپہر چڑھی ہوئی ہے، بیوپاری چھوٹے سے چھوٹا جانور بھی لاکھوں روپے میں بتارہے ہیں۔ بارگیننگ بھی نہیں کررہے، یہاں گرمی بھی بہت ہے اور میں بچوں کے ساتھ منڈی آیا ہوا ہوں۔
منڈی میں تو مختلف اقسام کے جانور فروخت کیلئے رکھ دیئے گئے ہیں اور بیوپاریوں کی بڑی تعداد گاہکوں کی منتظر ہے۔
ایک بیوپاری محمد اکرم نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں امسال بیچنے کیلئے کم جانور لایا ہوں۔ کیونکہ پہلے جو لوگ دو ڈھائی لاکھ روپے کا جانور لے سکتے تھے اب نہیں لے رہے، لوگ کورونا کی وجہ سے اب بھی پریشان ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہمیں کوئی سہولیات بھی نہیں دی گئی، جو پانی جانور پی رہے ہیں ہم بھی وہی پانی پی رہے ہیں۔
مویشی منڈی میں عوام کا رش تو دکھائی دے رہا ہے مگر زیادہ تر افراد کی کہیں بات بنتی نظر نہیں آرہی۔
ایک اور خریدار حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ  پچھلے سال کی نسبت اس سال منڈی کافی مہنگی ہے جو جانور ساٹھ ستر کا تھا ابھی اسی نوے کا ہوگیا ہے، بہت مشکل ہورہی ہے۔
سنت ابراہیمی کی غرض سے لوگوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی میں نظر آرہی ہے اور اپنی حیثیت کے مطابق جانوروں کی خریداری کیلئے مصروف عمل ہے۔
اس موقع پر ایک خاتون خریدار زینت سعیدکا کہنا تھا کہ پچھلے سال بہت اچھی منڈی چل رہی تھی، اس مرتبہ بہت مہنگی ہے، صبح سے آئے ہوئے ہیں دوپہر ہوگئی ہے کوئی سودا نہیں بنا،  نصیب میں ہوگی قربانی تو جانور لے سکیں گے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved