Aug 06, 2020 11:12 pm
views : 265
Location : Pakistan house
Karachi- Mustafa Kamal's opposition to handing over Karachi to the federation
کراچی، مصطفیٰ کمال کی کراچی وفاق کے سپرد کرنے کی مخالفت
کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کے معاملے پر وزیر اعظم کو نوٹس لینا پڑا ، شہر کی صفائی جن اداروں کے ذمے ہے ان کو کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کی بربادی کے ذمہ دار بلدیاتی نمائندے ہیں، درخواست کی کہ تمام مئیر اور ڈی ایم سیز کے چیئرمین کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان کو دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کو تقسیم کرنے کو سندھ کی تقسیم کی ابتداء سمجھتے ہیں،ہمیں سندھ کی تقسیم نا منظور ہے۔دنیا شہری علاقوں کو ملانے میں لگی ہے ہم الگ کررہے ہیں،پیپلز پارٹی حکومت نے کراچی کو نسلی بنیاد پر چھ اضلاع میں تقسیم کر دیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کراچی کو 2013 ء کی پوزیشن پر دوبارہ بحال کیا جائے، آپ کو یونٹس بنانے ہیں تو پہلے جیسے اٹھارہ ٹاؤن بنانے ہوں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فوج کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ شہر صاف کرے۔