Aug 06, 2020 11:14 pm
views : 260
Location : Domestic place
Islamabad- Shahid Khaqan Abbasi demands to dissolve NAB
اسلام آباد، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کر دیگا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دو سال سے انکوائری شروع ہے مگر ریفرنس
دائر نہیں ہوسکا، اپنی اور خاندان کی ہر ٹرانزکشن نیب کے حوالے کی تھی،
میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ کے پیسے پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب ایل
این جی کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو نے
ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کے شاہد خاقان عباسی کے
صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی سمیت پانچ نئے ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔
نیب
کے ضمنی ریفرنس میں عبداللہ خاقان عباسی، فلپ ناٹمین، محمد امین اور ائیر
بلیو کے ایم ڈی چودھری اسلم کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب نے ضمنی
ریفرنس میں موقف اپنایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان نے ایل
این جی کا غیر قانونی ٹھیکہ دے کر عوامی عہدے اور اختیارات کا ناجائز
استعمال کیا۔
نیب کے مطابق ملزمان نے نجی کمپنی کو ایل این جی ٹھیکہ دے
کر 14 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، جب کہ اس کیس میں قومی خزانے کو مجموعی
طور پر 21 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا، جو کہ آئندہ دس سال میں بڑھ کر
47 ارب روپے ہو جائے گا۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان
نے کرپشن اور منی لانڈرنگ بھی کی