Aug 07, 2020 08:00 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus claims 17 lives in Pakistan, infects 727 in a day, positive cases has surged to 282,645. fatalities has jumped to 6,052
کراچی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید سترہ افراد اموات، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار باون ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات سو بیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چورانوے ہزار چالیس، سندھ میں ایک لاکھ بائیس ہزار سات سو انسٹھ، خیبر پختونخوا میں چونتیس ہزار چار سو بتیس، بلوچستان میں گیارہ ہزار آٹھ سو اکیس، گلگت بلتستان میں دو ہزار دوسو ستاسی، اسلام آباد میں پندرہ ہزار ایک سو بیاسی جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار ایک سو چوبیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک بیس لاکھ اناسی ہزار تینتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیس ہزار چارسو اکسٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ اٹھاون ہزار ننانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ سو چھبیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو چونسٹھ ، سندھ میں دو ہزار دو سو پچاس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو انیس، اسلام آباد میں ایک سو ستر، بلوچستان میں ایک سو سینتیس، گلگت بلتستان میں پچپن اور آزاد کشمیر میں ستاون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔