Aug 07, 2020 08:18 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Lahore- NAB sends Maryam Nawaz's summons to Jati Umrah
لاہور، نیب نے مریم نواز سے ایک ہزار چار سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں
نیب لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز ایک ہزار چار سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں اوردستاویزات گیارہ گست کو ساتھ لائیں، اس اراضی میں اگر کچھ فروخت کی گئی ہے تو اسکی تفصیلات بھی فراہم کریں ۔
مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ آیا یہ کمرشل استعمال میں ہے یا پھر اس پر کاشتکاری کی جا رہی ہے۔
نیب کے مطابق مریم نواز پررائے ونڈ میں انتہائی سستے داموں غیر قانونی اراضی خریدنے کا الزام ہے، اسکے علاوہ شریف خاندان کی جانب سے بھی 2013ء میں تین ہزار پانچ سو اڑسٹھ کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی، سب سے زیادہ اراضی نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 ء کنال ہے ۔
نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ،12ایکڑ اراضی منتقل ہوئی، زمین کی منتقلی میں بھی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، 2015 ءمیں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے ذریعے لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا اور شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات روکنے کیلئے تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔