Aug 07, 2020 08:20 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistani citizens will be extradited to other countries, Siraj-ul-Haq
اسلام آباد، حکومت نے باہمی معاونت بل منظور کرکے ملکی خود مختاری کا سودا کردیا، سراج الحق
سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ میوچل لیگل اسسٹنٹس کریمنل میٹرز (ایم ایل اے) ترمیمی بل2020ء پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بل پاکستان کو ہمیشہ کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دینے کیلئے پاس کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ماضی کی طرح حکومت کے خاموش سہولت کار کا کردار ادا کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ عالمی دباﺅپر قانون سازی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، حکومت مشاورت کرتی ہے اور نہ ہی رائے عامہ کا احترام کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ بڑی پارٹیوں کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دوکا معاملہ کرکے معاملات طے کئے ہیں، حکومت نے چند ڈالرز کے عوض ملکی آزادی اور خود مختاری کا سودا کیا ہے، ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے میوچل لیگل اسسٹنٹس کریمنل میٹرز (ایم ایل اے) ترمیمی بل2020ء منظورکرلیا گیا۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے بل کی حمایت جب کہ متحدہ مجلس عمل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، محسن داوڑ اور علی وزیر نے مخالفت کی تھی۔