Aug 07, 2020 08:25 pm
views : 283
Location : different Areas
Karachi- Rains various parts of city, power outages in most areas, citizens face difficulties
کراچی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقوں صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اورعزیز آباد سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش اور تیز ہواؤں کے سبب شارع فیصل میٹروپول سگنل کے قریب لگا بل بورڈ گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار افراد زخمی ہو گئے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز بارش اور تیز ہوا چلنے کے باعث میٹرو پول سگنل کے قریب لگا بل بورڈ ٹوٹ کر روڈ پر گر ا جس کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے۔دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔
جبکہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل شام سے اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، متواتر بارشوں کے باوجود کسی مقام پر نالہ اوور فلو نہیں ہوا۔
ادھر میئرکراچی وسیم اختر کہتے ہیں کراچی میں سیوریج نظام اس قابل ہی نہیں کہ اتنی بارش برداشت کرسکے۔ہر سال نالے صاف کیے جاتے ہیں اور پیسے خرچ کیے جاتے ہیں، میں چار سال سے کہہ رہا ہوں کہ ہر سال نالے صاف کرنا مستقل حل نہیں، تین نالے صاف کرنے کے لیے پورا پاکستان آیا ہوا ہے۔