Aug 08, 2020 05:30 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 842 in one day
کراچی،کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید چودہ افراد جاں بحق ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ سو بیالیس نئے کیسز رپورٹ ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ سو بیالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چون ہزار دو سو تئیس، سندھ میں ایک لاکھ تئیس ہزار دو سو چھالیس ، خیبر پختونخوا میں چونتیس ہزار پانچ سو انتالیس، بلوچستان میں گیارہ ہزار آٹھ سو پینتیس، گلگت بلتستان میں دو ہزار تین سو ایک، اسلام آباد میں پندرہ ہزار دو سو چودہ جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار ایک سو انتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اکیس لاکھ تین ہزار چھ سو ننانوے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوبیس ہزار تین سو چھیاسٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک دو لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو چار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ سو ایک مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو چھیاسٹھ، سندھ میں دو ہزار دو سو انسٹھ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دو سو بائیس، اسلام آباد میں ایک سو اکہتر، بلوچستان میں ایک سو سینتیس، گلگت بلتستان میں پچپن اور آزاد کشمیر میں اٹھاون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔