Aug 08, 2020 05:33 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Lahore- NO PTI minister involved in corruption: Sheikh Rashid
لاہور، ملکی سیاست میں آصف زرداری اورنواز شریف کے خاندانوں کی کوئی جگہ نہیں، شیخ رشید
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سولہ اگست سے دس ٹرینیں کھول رہے ہیں، تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں۔ ریلوے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی، اس کے معیشت پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے، ایم ایل ون ایشیا کا واحد منصوبہ ہے جس میں آٹو میٹک سگنل سسٹم ہوگا، تیس اگست سے پہلے ایم ایل ون کا ٹینڈر ہوجائے گا، ایم ایل ون پر تمام کاموں کو بند کردیا گیا ہے۔
شیخ شرید نے کہا کہ ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کی کوئی جگہ نہیں ، ان تمام افراد کے کیس بہت سنجیدہ ہے، عید سے پہلے کہا تھا کہ عید کے بعد دونوں کو بلایا جائے گا۔ کہاں گئی اپوزیشن کی اے پی سی؟، چودہ، پندرہ اگست کو محرم شروع ہوجائے گا، میں ان دنوں میں نئی ٹرینیں نہیں چلارہا اور یہ تحریک چلانے جا رہے ہیں؟ جب انکو رات کو سمجھاتے ہیں تو انہیں دن میں سمجھ آجاتا ہے۔