کراچی، سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا ،نالے صاف نہیں ہوئے، فاروق ستار
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این ڈی ایم اے تب آیا جب بارشوں کے تین اسپیل سے تباہی ہوچکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے عارضی ہے، اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہیےاور کراچی کے مسائل کامستقل حل یہ ہی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔
فاروق ستار کاکہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھا کر فنڈز نہیں دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانپ نکل گیا اور اب سب لکیر پیٹ رہے ہیں۔