Aug 08, 2020 05:38 pm
views : 249
Location : Sindh High Court
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah participates in elections of 2013 and 2014 wrongly. Petioner
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دو مئی دو ہزار تیرہ کو سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے ضمنی الیکشن لڑا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے دو ہزار تیرہ اور دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن غلط لڑا لہذا وزیر اعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے ستائیس اگست تک جواب طلب کر لیا۔