Aug 08, 2020 05:44 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan's Economic growth this year will be between 1 and 2 %, Moody's
اسلام آباد، رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک سے دو فیصد کے درمیان رہے گی، موڈیز
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی مرتب کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے پاس آئندہ بارہ سے اٹھارہ ماہ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر دستیاب ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان میں فارن ایکس چینج کی دستیابی رہے گی۔ کورونا وباء کی وجہ سے بڑھنے والے حکومتی اخراجات سے معاشی اشاریے دباؤ میں رہیں گے۔ مالی سال 2021 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک سے دو فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
موڈیز نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اب بھی قرضے دینے والے نجی شعبے کو محدود پیمانے پر نقصانات کے امکانات ہیں لیکن بی تھری ریٹنگ محدود پیمانے ہونے والے نقصانات کو تحفظ دیتی ہے۔