Aug 08, 2020 05:45 pm
views : 239
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange has risen by more than Rs 129 billion in value of its shares.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،حصص کی مالیت میں ایک سو انتیس ارب روپے سے زائد کا اضافہ
حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی سے قرضے لینے والی اسٹیل، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل کے علاوہ کورونا وبا کے باعث آئی ٹی کمپنیوں کے حصص میں وسیع پیمانے پر خریداری اور حکومت کا ہوٹلز، شادی ہالز، اسکولز اور صنعتی سرگرمیوں کو کھولنے کے اعلان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی تیزی برقرار رہی جبکہ ایف بی آر کی تیس سے چالیس اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے عندیے اور تجارتی خسارے میں کمی نے بھی کیپیٹل مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے۔ پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری سے ایک سیشن میں کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین پر ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے مجموعی طور پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے سبب انڈیکس کی چالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور ہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مجموعی طور پر ایک کھرب انتیس ارب اڑسٹھ کروڑ دس لاکھ انسٹھ ہزار سات سو سترہ روپے کامزید اضافہ ہوگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر چوہتر کھرب تئیس ارب پچانوے کروڑ اکہتر لاکھ چون ہزار دو سو چالیس روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے پانچ روزہ کاروبار کے دوران چار سیشنز میں تیزی اور ایک سیشن میں مندی رہی۔