Aug 10, 2020 01:20 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan has reported 15 deaths in last 24 hours by coronavirus, positive cases has surged to 284,660, fatalities has jumped to 6097
کراچی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی
www.tnnlive.tv
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 15 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 تک جا پہنچی۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا سے متاثر 801 افراد کی حالت تشویشناک ہے این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 94 ہزار 477، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 849، خیبرپختونخوا 34 ہزار 692، بلوچستان میں 11 ہزار 906 ،اسلام آباد 15 ہزار 261 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 141 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 495 افراد کے جبکہ ملک بھرمیں 21لاکھ 47 ہزار 584 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔