Aug 10, 2020 02:43 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad-COVID-19 outbreak, NCOC discussed guidelines and SOPs for Muharram in the wake of preventing coronavirus spread across the country
اسلام آباد، کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھ سکتے ہیں،این سی او سی
www.tnnlive.tv
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
وزیر مذہبی اُمور کے مطابق کورونا سے متعلق جامع پروٹوکول کےلیے علماءسے مدد لی جارہی ہے جبکہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔
دوران اجلاس اسد عمر نے کہا کہ سیاحت سمیت کورونا وبا کی وجہ سے بند متعدد شعبے کھول چکے ہیں،کھولے گئے سیکٹرز میں کورونا سے متعلق ٹریس، ٹریک اور ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے واحد راستہ ٹیسٹنگ ہے۔
اعلامیہ کےمطابق صوبوں نے کھولے گئے سیکٹرز کے لیے این سی او سی کے پلان آف ایکشن کو سراہا۔