Aug 10, 2020 03:15 pm
views : 226
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- UN General Assembly President Vulcan Bozkar has said that the world needs to learn from Pakistan's efforts to deal with Corona.
اسلام آباد، دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی
www.tnnlive.tv
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی، پاکستان نے بہترین انداز سے میزبانی کی، پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اہم رکن ملک ہے، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، ان کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق صورتحال سے آگا ہ کیا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا۔
وولکن بوزکر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔