Oct 17, 2020 03:45 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Karachi- A fire at a paint factory in city was brought under control
کراچی میں رنگ بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی،فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی اس قدر شدید تھی کہ میلوں دور سے بھی فضا میں دھواں دکھائی دے رہا تھا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی اور پینٹ کے ڈرمز پھٹنے سے دھماکے بھی ہوئے۔
آگ کی شدت زیادہ ہونے اور دھماکوں سے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، فائر بریگیڈ انتظامیہ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کئے اور کئی گھنٹوں پر محیط آپریشن کے بعد اس پر قابو پایا۔