Oct 24, 2020 01:17 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Absconders cannot be flag bearers of democracy, Shibli Faraz
اسلام آباد، قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے، شبلی فراز
وفاقی وزیر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا، کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر اہلیہ کیلئے مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگائے، پہلے نواز شریف کی تاریخ پیدائش کو قائداعظم سے ملایا، مادر کرپشن مریم صفدر اپنے حواس کھوچکی ہیں، فادر آف کرپشن کو امام، کیلبری کوئین خود کو مادرملت کہلوانا پسند کرتی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہا تھا وزیراعظم کی کارکردگی سے پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں گیا، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کا عملدرآمد قوم کیلئے باعث فخر ہے، بھارت اور اپوزیشن اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہوگئے، دونوں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں، بھارت اور اپوزیشن کو پاکستان کے بلیک لسٹ نہ ہونے کا غم کھائے جا رہا ہے۔