May 25, 2021 04:00 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- PM, keep your promises, All Pakistan prizebondz Dealers
کراچی،چار ارب اکتیس کروڑستتر لاکھ چوالیس ہزار روپے غریب عوام سے لوٹ لئے گئے، آل پاکستان پرائز بانڈز ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر اعظم اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کردیا
آل پاکستان پرائز بانڈز ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے اردگرد موجود آئی ایم ایف کے زرغلاموں کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی بجائے امت مسلمہ کو سود کی لعنت سے نجات دلاکر عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
رہنماؤں کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے حکومت کے آئی ایم ایف کے زرغلام بن کر چار ارب اکتیس کروڑستتر لاکھ چوالیس ہزار روپے غریب عوام سے لوٹ لئے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہماری حکومت بیرون ممالک سے اتنے قرضے لے رہی ہے کہ کہیں آنے والے وقت میں ہمیں اپنی قومی معیشت کے ساتھ ساتھ اللہ نہ کرے ایٹمی پوگرام پر بھی سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردیا جائے گا۔