May 26, 2021 03:00 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,724 coronavirus cases, 65 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر نے مزید پینسٹھ زندگیاں چھین لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار سات سو چوبیس کیسز سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار سات سو چوبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں تین لاکھ چھتیس ہزار تین سو پندرہ، سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، بلوچستان میں 24 ہزار 733، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516، اسلام آباد میں 80 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 875، سندھ میں 4 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990، اسلام آباد میں 748، بلوچستان میں 271، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔