May 26, 2021 03:45 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB recovered Rs484 bn during PTI's tenure, PM
اسلام آباد، تحریک انصاف اور ن لیگ کے دورِ حکومت میں پنجاب کےمحکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں (ن) لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کے نتائج سےتحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے دس سالہ دورِحکومت میں پنجاب کےمحکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے۔ ن لیگ کے دس سالہ مایوس کن دور کےبرعکس ہماری حکومت کےگزشتہ اکتیس ماہ کےدوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نےبدعنوان عناصرسے دو سو بیس ارب روپے واپس نکلوائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کےاقتدار کے10 برسوں کے2.6 ارب روپےکےبرعکس ہمارےدور میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ ن لیگ کے10سالہ دورِحکومت کے430 ملین کے برعکس ہمارےدور میں 2.35 ارب روپےکی کیش ریکوری ہوئی۔ ن لیگ کے10 برسوں کے صفرکےمقابلےمیں بالواسطہ کیش ریکوری کا حجم 26 ارب روپےہوچکاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہی فرق نیب کی کارکردگی میں بھی نمایاں ہے۔1999سے2017 کےدوران وصول کئےگئے محض 290 ارب کےمقابلےمیں ہمارےدورِ حکومت (2018 تا 2020) میں نیب نے بدعنوان عناصرسے484 ارب روپےواپس نکلوائے۔جب حکومت مجرموں کاتحفظ نہیں کرتی اوراحتساب کی مشینری کو بِلامداخلت کام کاموقع دیتی ہےتو نتائج ملتےہیں۔