May 26, 2021 04:00 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Karachi- PPP has escalated the abuse of urban areas of Sindh, says Mustafa Kamal
کراچی، پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہری علاقوں سے بدسلوکی کی انتہا کردی ہے، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ہمارے ساتھ سندھی نہیں پیپلز پارٹی ظلم کررہی ہے
پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کی بدسلوکی کی انتہا ہوچکی ہے۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کے شہروں میں چودہ سال میں ایک قطرہ پانی نہیں دیا گیا، نوکریوں میں کوٹہ سسٹم پر بھی عمل نہیں ہو رہا، سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں سے امیدیں اورنوجوانوں سےروزگار چھین لیا گیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سندھی نہیں پیپلز پارٹی ظلم کر رہی ہے، ہم نے عمران خان کی حکومت کو تین سال تک سپورٹ کیا، اب ان کے غلط کاموں کی تائید نہیں کریں گے۔