May 26, 2021 04:25 pm
views : 244
Location : Karachi Press Club
Karachi- Doctors protest against regularization
کراچی، کورونا ویکسی نیشن پر مامور ڈاکٹرزنے نوکریوں پر مستقلی کیلئے دھرنا دیدیا، ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو انتہائی اقدام کی طرف بڑھیں گے
کووڈ ویکسی نیشن پر مامور بارہ سو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے نوکری پر مستقلی کیلئے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنا دیدیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرین ڈاکٹرز کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک سال سے کورونا وباء کے دوران اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں تاہم اب ہمیں مستقل کرنے کی بجائے کہا جارہا ہے کہ گھر چلے جائیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر حسین کا کہنا تھا کہ
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے کام کا بائیکاٹ نہیں کیا ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے احتجاج کی وجہ سے مریضوں کو دشواری کا سامنا ہو۔
ڈاکٹر نور کا کہنا تھا کہ
دھرنے پر بیٹھے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کیلئے بلایا گیا ہے اگر مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو دھرنا ختم کردیں گے بصورت دیگر ہم مظاہرن وزیرا علیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔