May 26, 2021 04:45 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Europe should take advantage of trade opportunities in Pakistan,Shah Mehmood
اسلام آباد، یورپی ممالک پاکستان میں تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، وزیر خارجہ کہتے ہیں تجارت اور جمہوری روایت کے فروغ کیلئے مسلسل رابطے ضروری ہیں
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یورپ پاکستان میں تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، تجارت اور جمہوری روایت کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے ضروری ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔