May 27, 2021 01:00 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 75 Pakistanis, infects 2,726 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس مزید پچھتر انسانی زندگیاں نگل گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار سات سو چھبیس نئے مریض رجسٹرد کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوی سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 27، بلوچستان میں 24 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533، اسلام آباد میں 80 ہزار 779 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 326 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 706 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 899، سندھ میں 4 ہزار 966، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 9، اسلام آباد میں 751، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 535 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔