ایبٹ آباد، پاکستان گلوبل وارمنگ کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔ہم آئندہ نسلوں کے لئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پودا لگا کر بلین ٹری منصوبے (ایک ارب پودے لگانے) کا ہدف مکمل کردیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لین ٹری سونامی منصوبےکاآغازخیبرپختونخواسےکیا، جو آج مکمل ہوگیا، آئندہ نسلوں کیلئے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ جون کو ماحولیات کا دن منایاجائے گا، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو عالمی موسمیاتی تغیر سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہورہی ہے جو تشویشناک بات ہے، ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔