May 27, 2021 02:57 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Business community and Public faces problems due to Government decision
کراچی،کاروباری اوقات کار سے تاجر برادری اور رات آٹھ بجے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کے فیصلے سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہوگئے
حکومت کی جانب سے کاروبار کے اوقات کار شام چھ بجے تک محیط کرنے اور لوگوں کے رات آٹھ بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی کے فیصلے نے تاجر برادری اور لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
اس حوالے سے ایک تاجر جاوید شمس کا کہنا تھا کہ
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے ناکے لگاکر ایس او پیز پر پابندی کی تاکید کا عمل بھی جاری ہے جبکہ پولیس کی طرف سے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
تاجر برادری اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ فیصلے پر نظرثانی کرے اور عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی مناسب لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔