May 28, 2021 02:03 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 67 Pakistanis, infects 2,482 in 24 hours
کراچی، مہلک کورونا وائرس کی وباء نے مزید سڑسٹھ افراد کی جانیں لے لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار چار سو بیاسی نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 411، بلوچستان میں 24 ہزار 908، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545، اسلام آباد میں 80 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 925، سندھ میں 4 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 25، اسلام آباد میں 753، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 536 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔