May 28, 2021 02:05 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- People are wondering how our economic growth has reached 4%, Imran Khan
اسلام آباد، اچھا وقت آنے والا ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ چار فیصد کیسے ہوگئی
وزیراعظم عمران خان نے رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہوگا، رشکئی اقتصادی زون کے علاقوں کی زمینیں نہ بیچی جائیں بلکہ لیزپردیں، ہمیں ایکسپورٹ پرتوجہ دینی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت بڑھے گی لوگ امپورٹس کی طرف جائیں گے جس کو روکنا ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے، قوم سے کہتا ہوں اچھا وقت آنے والا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومیتں اورمرکزسرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، بدقسمتی سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، ہماری حکومت ایکسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے، ماضی میں ملکی معیشت تباہ تھی اورادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشکل سے نکلے ہی تھے کہ کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوا، کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاوَن سے غریب کوکچل نہیں سکتے تھے، لاک ڈاؤن لگاتے تو ملک کاوہ حال ہوتا جوآج بھارت کا ہے، لوگ حیران ہیں کہ ہماری گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگیا۔