May 28, 2021 04:29 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad- Walk-in vaccination to open for people aged 30 and above from Saturday: Asad Umar
اسلام آباد، حکومت نے تیس سال اورزائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں پچاس لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں تیس سال اوراس سے زائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹرڈ ہوجائیں اورویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کرسکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیزترہواورآپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔
اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ ہوا، اگرآپ 30 سال یا اس سے زیادہ عمرکے رجسٹرڈ ہیں تو کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوالیں۔