May 29, 2021 01:57 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,455 coronavirus cases, 73 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر نے مزید تہتر جانیں لے لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار چار سو پچپن نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ میں 3 لاکھ 15 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، بلوچستان میں 25 ہزار 1، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561، اسلام آباد میں 81 ہزار 7 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 960، سندھ میں 5 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 43، اسلام آباد میں 755، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 539 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔