May 29, 2021 01:59 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Faisalabad- Inflation is highest in Sindh, Farrukh Habib
فیصل آباد، مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے، فرخ حبیب کہتے ہیں کسی گروہ کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دینگے
فیصل آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مہنگائی سب سےزیادہ سندھ میں ہے جبکہ سندھ میں پانی کا مسئلہ بھی سب سے زیادہ ہے کیونکہ بلاول کے مافیاز پانی روک لیتے ہیں۔سندھ میں مختلف محکموں میں مافیا کا راج ہے، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی جبکہ پچھلے دور میں اربوں روپے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے ہیں۔عدلیہ نے لاڑکانہ کی ترقی پر کہا تھا کہ ڈائن بھی 100 گھر چھوڑ دیتی ہے جبکہ آئی ایم ایف میں آپ کے نانا، امی اور والد سب گئے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کو اکٹھے کرتے پھر رہے ہیں، شہباز شریف کو چاہیے کہ پہلے ن لیگ کو اکٹھا کر لیں کیونکہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ہیں۔ڈیرہ غازی خان پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح میدانی علاقہ نہیں ہے، ڈیرہ غازی خان کے زمینی حالات ایسے نہیں ہیں کہ آسانی سے آپریشن ہو سکے۔