May 29, 2021 04:30 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- I commend efforts of FBR in crossing historic milestone of Rs 4,000 bn in any yr for first time ever, PM
کراچی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک سال میں چار ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا، وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر ایف بی آر کو شاباش دیدی
وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار ایک سال میں چار ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کی شاباش دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف ایک سال کے عرصے میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کرلیا گیا ہے، یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کی شاباش دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید بتایا ہے کہ جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ایف بی آر نے 4 ہزار 143 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں، یہ سنگ میل حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کی بحالی کا عکاس ہے۔