May 29, 2021 06:07 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Lahore- First Lady Bushra Imran inaugurated Sheikh Abul Hassan Shazli Library
لاہور، پہلے عبادت ترجیح تھی، عمران خان سے ملنے کے بعد یہ بات سیکھی کہ عبادت کے ساتھ انسانیت کی خدمت بھی بہت ضروری ہے، خاتون اول بشریٰ عمران نے شیخ ابوالحسن شاذلی لائبریری کا افتتاح کر دیا
وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی لائبریری کا افتتاح کردیا۔ اس ریسرچ سینٹر میں اسلام ،صوفی ازم ،مذہبی افکار ،رواداری ، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔ خاتون اول شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر پہنچیں تو ریسرچ سنٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا دورہ کیا، خدمت خلق کے سفر میں فرح خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
خاتون اول اس سے پہلے بھی مختلف شہروں میں قائم پناہ گاہوں ، لنگر خانوں ، دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامات میں نمایاں بہتری کےلئے کوشاں رہی ہیں۔ خدمت خلق کے اس سفر میں ان کی دست راست فرح خان بھی ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں۔
وزیراعظم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پہلے عبادت ان کی ترجیح تھی لیکن عمران خان سے ملنے کے بعد یہ بات سیکھی کہ عبادت کےساتھ انسانیت کی خدمت بھی بہت ضروری ہے ۔
خاتون اول نے انسانیت کی خدمت کا صرف زبان سے اظہارنہیں کیا بلکہ عملی طور پر اس مظاہرہ بھی کیا عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نے یکم ستمبر 2018 کو لاہور میں دارالشفقت کا دورہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف یتیم بچوں کےلیے کھانے کا اہتمام کیا، بلکہ خود بھی ان کے ساتھ کھایا اس موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔