May 29, 2021 06:20 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Gold prices hike in market
کراچی، سونے کے بھاؤ میں اضافہ، عالمی منڈی میں سونا نو ڈؑالر اضافے سے ایک ہزار نو سو چار ڈالر فی اونس کا ہوگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نو ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نو ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1904 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 108 روپے ہوگٸی۔